کابینہ نے بجٹ کی منظوری دیدی، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی اضافہ منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ کی منظوری دے دی۔ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ سرکاری ملازمین کی پنشن میں 5 فیصد اضافے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے سے خزانے پر 71 ارب 59 کروڑ کا بوجھ پڑے گا۔سرکاری ملازمین کی پینشن میں اپریل میں 10 فیصد اضافہ کیا گیا تھا

تبصرے بند ہیں.