سیاسی اختلافات، چودھری برادران کا معاملے کو حتمی شکل دینے کیلئے اہم ملاقات کا فیصلہ

لاہور : چوہدری برادران نے سیاسی اختلافات پر حتمی فیصلوں کے لئے اہم ملاقات کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق چوہدری شجاعت حسین، چوہدری پرویزالہی اور چوہدری وجاہت حسین جلد ملاقات کریں گے، چوہدری خاندان کے تینوں بڑے مسلم لیگ ق کے آئندہ مستقبل کے حوالے سے فیصلہ کن ملاقات کریں گے۔مسلم لیگ ق کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی تنظیم کا بھی جلد اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری سالک حسین کے شہباز حکومت کی حمایت کی وجہ سے مسلم لیگ ق کی قیادت اختلافات کا شکار ہے۔چوہدری پرویزالہی ،چوہدری مونس الہی اور حسین الہی سیاسی الائنمنٹ تحریک انصاف کے ساتھ رکھنا چاہتے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ق کے ایم این اے حسین الہی بھی شہباز حکومت کی حمایت کے معاملے چوہدری شجاعت اورسالک حسین کے فیصلے کے مخالف ہیں۔حسین الہی مستقبل کی سیاست میں ایم این اے مونس الہی کے ساتھ ملکر فیصلے کرنا چاہتے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.