قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر وین کو حادثہ، 22 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے قریب مسافر وین کو خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 22 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے۔بتایا گیا ہے کہ حادثہ قلعہ سیف اللہ کے علاقہ اخترزئی کے مقام پر کوئٹہ ژوب روڈ پر پیش آیا جہاں ڈرائیور کی جانب سے کنٹرول کھو دینے کے سبب مسافر وین کھائی میں جا گری۔ حادثے کے فوری بعد امدادی کارروائی شروع کر دی گئی اور شدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ 8 لاشوں کو بھی ہسپتال بھجوایا گیا ہے۔حکام کے مطابق حادثے میں کئی مسافر شدید زخمی ہوئے تھے جن میں سے 5 مزید دم توڑ گئے، ڈپٹی کمشنر قاسم کاکڑ کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 22 تک پہنچ گئی ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے قلعہ سیف اللہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.