پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنے حق مہر سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ریحام خان ان چند معروف شخصیات میں سے ایک ہیں جو سوشل میڈیا پر کافی متحرک دکھائی دیتی ہیں، اب ایک صارف نے ریحام خان سے ٹوئٹر پر ان کے حق مہر سے متعلق سوال کیا۔صارف نے پوچھا کہ ’عمران خان نے آپ کے حق مہر میں کیا لکھوایا تھا؟ اور وہ دیا بھی یا نہیں‘؟صارف کے سوال پر ریحام نے جواب دیا کہ میں نے کچھ نہیں لکھوایا تھا اور نہ ہی کچھ لیا۔تاہم ریحام اور عمران کی شادی چند ماہ ہی رہی اور پھر دونوں کی طلاق ہوگئی۔
تبصرے بند ہیں.