روپے کی قدر بحال نہ ہو سکی ، ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

کراچی- ہر گزرتے دن کے ساتھ ڈالر روپے کی پہنچ سے مسلسل دور ہو رہا ہے، آج بھی انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 6 پیسے مہنگا ہو گیا۔

انٹر بینک میں ڈالر مزید ایک روپے 6 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے 20 پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر روپے کے مقابلے میں مسلسل تگڑا ہو رہا ہے، آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر 25 پیسے مہنگا ہو کر 201 روپے 75 پیسے پر فروخت ہو رہا ہے۔

خیال رہے کہ نئی حکومت کے دوران ڈالر اب تک 18 روپے 27 پیسے مہنگا ہو چکا ہے۔

تبصرے بند ہیں.