پاکستان چین سفارتی تعلقات کے71سال‘وزیراعظم شہبازشریف کی صدر جن پنگ اوردونوں ملکوں کے عوام کو مبارکباد

پاکستان چین کوتسلیم کرنے والا پہلا اسلامی ملک تھا ‘آج چینی قیادت ان تعلقات کو دفاعی‘اقتصادی اور باہمی امور کے بہت سارے منصوبے سے جوڑ چکی ہے جن میں سب سے بڑا منصوبہ سی پیک ہے.

اسلام آباد-  وزیراعظم شہباز شریف کی چین پاکستان سفارتی تعلقات قائم ہونے کی71ویں سالگرہ پر صدر شی جن پنگ، دونوں ممالک کی حکومتوں اور عوام کو مبارک باد دی ہے‘پاکستان چین کا انتہائی اہم دوست ملک ہے، جس کے ساتھ تعلقات میں بہتری پاکستان کی پالیسی رہی ہے حکومت چاہے کسی بھی جماعت کی ہو 1949میں عوامی جمہوریہ چین کے قیام کے بعد پاکستان اسے تسلیم کرنے والا پہلا اسلامی ملک تھا چیئرمین ماﺅ زے تونگ نے اپنے پہلے دورہ بھارت کے موقع پر کشمیر کے متنازع ہونے کی وجہ سے سرینگر جانے سے انکار کردیاتھاکی ان کی پاکستان سے لازوال محبت کی مثال تھی.

آج پاک‘چین سفارتی تعلقات کے 71سال مکمل ہونے پر پاکستان میں مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی پاکستان اور چین کے درمیاں سفارتی تعلقات کو71سال گزرچکے ہیں اور سلسلہ میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا جارہا ہے پاک چین فوجی تعاون اور تعلقات کا آغاز 1966سے ہوا دونوں ممالک کے تعلقات اور تعاون میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے اور کئی مشترکہ فوجی اور اقتصادی منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے.

تبصرے بند ہیں.