لاہور- غیر قانونی مقیم پاکستانیوں کی مجرمانہ سرگرمیوں پر ترکی میں شدید غم و غصہ،تمام پاکستانیوں کو ترکی سے نکالنے کا مطالبہ، روزنامہ جنگ میں آصف محمود کی خبر کے مطابق قتل، ڈاکے، اغوا، ریپ میں ملوث ہونے کی رپورٹ، ترکی میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے والے 6پاکستانیوں کی طرف سے 4نیپالی باشندوں کو تاوان کیلئے اغواکرنے کے واقعہ کے بعد پنجاب حکومت نے گوجرانوالہ ڈویثرن میں ایجنٹ مافیا کے خلاف کریک ڈائون آپریشن کے احکامات جاری کئے ہیں۔ یہ فیصلہ دفتر خارجہ کی طرف سے جاری اس رپورٹ کے بعد کیا گیا
جس میں پنجاب حکومت سے کہا گیا کہ استنبول پولیس نے 26اپریل کو ایک بڑے آپریشن کے دوران 6غیر قانونی طور پر مقیم پاکستانیوں کے گینگ کو پکڑا جنہوں نے 2عورتوں سمیت 4نیپالی سیاحوں کو 10ہزار یورو تاوان لینے کی غرض سے اغواکیا تھا۔ ان پاکستانیوں کا تعلق گوجرانوالہ ڈویثرن سے ہے۔ اس واقعہ کو ترک میڈیا نے بڑی کوریج دی جس کی وجہ سے ترک عوام کا پاکستانیوں کے خلاف شدید غم و غصہ دیکھنے میں آیا، یہ بھی مطالبہ کیا گیا کہ تمام پاکستانیوں کو ترکی سے نکال دیا جائے۔
تبصرے بند ہیں.