پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہیں اور قومی ترقی‘استحکام کو برقرار رکھیں‘ چین

بیجنگ:چین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی تمام جماعتیں متحد رہیں اور قومی ترقی اور استحکام کو برقرار رکھیں۔ان خیالات کا اظہار چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ڑاو¿ لیجیان نے بیجنگ میں پاکستان کی موجودہ سیاسی صورتحال پر بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کیا۔وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین نے ہمیشہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں عدم مداخلت کے اصول پر کاربند رہا ہے۔چین اور پاکستان کو ہر موسم کے تزویراتی تعاون پر مبنی شراکت دار قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین پاکستان تعلقات ہمیشہ اٹوٹ اور مضبوط رہیں گے۔ڑاو¿ لیجیان نے امید ظاہر کی کہ چین پاکستان مجموعی تعاون اور چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کی تعمیر پاکستان کی سیاسی صورتحال سے متاثر نہیں ہوگی۔

تبصرے بند ہیں.