لاہور:پیپلز پارٹی کی نائب صدر سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ مارچ میں آنے والے 2 ایل این جی کارگو منسوخ کر دیے گئے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث رواں موسم گرما میں بھی گیس کا بحران جاری رہے گا۔گیس بحران کے حوالے سے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ یہ واحد حکومت ہے جس کی وجہ سے صارفین اور صنعتوں کو گرمیوں میں بھی گیس کی لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سردیوں کے بعد اب گرمی بھی گیس کے بغیر گزرے گی۔شیری رحمان نے کہا کہ سندھ کو پہلے ہی 15 فیصد کم گیس دی جا رہی ہے، کمی کو پورا کرنے کے لیے سندھ کی گیس کی سپلائی کم کی جا رہی ہے جو کہ غیر آئینی ہے، ان کا پیدا کردہ بحران ملک کو اندھیروں میں لے جائے گا۔ چلیں اب وقت آگیا ہے کہ اس نااہل حکومت کے خلاف نکلیں۔
تبصرے بند ہیں.