پنڈدادنخان:فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کی بات کرنے والوں پر ان کے گھر والے اعتماد نہیں کرتے، وفاق اور پنجاب میں عمران خان کی حکومت کو کوئی خطرہ نہیں، جہانگیر ترین پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے۔پنڈ دادن خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی آواز بین الاقوامی سطح پر قبول ہوتی ہے، بلاول۔ مریم نواز، فضل الرحمان، شہباز شریف سیاسی بونے ہیں۔ مریم نواز مثبت سوچ رکھتی ہیں تو اپنا پیسہ پاکستان لے آئیں۔ شریف خاندان کا پیسہ پاکستان آئے گا تو معاشی حالات بہتر ہوں گے۔فواد چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین کے ساتھ عزت ہے، پارٹی کے ساتھ ہیں، جہانگیر ترین کبھی پارٹی کو نقصان نہیں پہنچائیں گے، جو لوگ عدم اعتماد لانا چاہتے ہیں وہ اپنے خاندان پر اعتماد نہیں کرتے، حکومت مضبوط ہے۔ نہ وفاق کو خطرہ ہے نہ پنجاب کو۔ یہ ہے منہ اور مسور کی دال۔ وہ عدم اعتماد کیا لے کر آئیں گے؟ جوش و خروش کے ساتھ عدم اعتماد لائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ مراد سعید کے خلاف غلط زبان استعمال کی گئی۔ پوری قوم مراد سعید کے ساتھ کھڑی ہے۔ میں مراد سعید کی تعریف کرتا ہوں۔ اس نے آگے بڑھ کر ایف آئی آر درج کرائی۔
تبصرے بند ہیں.