وزیراعظم اپنے ساتھیوں سے کہیں گھبرانانہیں‘ مونس الٰہی

اسلام آباد:مونس الٰہی نے کہا ہے کہ گھر آنے والوں سے ملنا اور خوش آمدید کہنا ہمارا فرض ہے، وزیراعظم اپنے ساتھیوں سے کہیں کہ گھبرائیں نہیں۔پاکستان میں ہائیڈرو پاور ڈویلپمنٹ پر بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے کہا کہ سیاسی لوگ تعلقات بناتے اور نبھاتے ہیں، ہم سیاسی لوگ ہیں، لوگوں سے ملنا ہمارا کام ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لیے نئے ڈیم بنانا بہت ضروری ہے اور جلد کالا باغ ڈیم کی تجویز کو کابینہ میں لے جایا جائے گا‘ملک میں پانی ذخیرہ کرنےکی صلاحیت میں کمی آئی،یہ کمی کالاباغ ڈیم سے کم وقت میں پوری ہوجائے گی،سب کوساتھ لےکرچلیں گے،کالاباغ ڈیم فیزیبلٹی پروپوزل جلدکابینہ میں پیش کریں گے۔

تبصرے بند ہیں.