اسلام آباد:مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر حکومت نے بجلیاں گرادیں‘بجلی کی فی یونٹ قیمت میں3.09روپے اضافہ کردیا،نیپرانے بجلی کی قیمت میں تین روپے نوپیسے فی یونٹ اضافہ کرنے کی منظوری دیدی‘ نیپرانے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا‘جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی دسمبر کے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں مہنگی ہوئی‘بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں اضافہ فروری کے بلوں میں وصول کریں‘بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.