جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کاتحریری فیصلہ جاری

اسلام آباد:جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نظرثانی کیس کاتحریری فیصلہ ‘عدالت نے 9 ماہ 2دن بعد نظرثانی درخواستوں کاتحریری فیصلہ جاری کیا‘جسٹس یحییٰ آفریدی نے اضافی نوٹ تحریرکیا۔سریناعیسیٰ کی نظرثانی درخواستیں اکثریت سے منظور‘10رکنی لارجربنچ نے 4-6 کے تناسب سے سریناعیسیٰ کے حق میں فیصلہ دیا‘سپریم کورٹ نے مختصر فیصلہ26 اپریل 2021 کو سنایا تھا‘فیصلہ جسٹس مقبول باقر،جسٹس مظہرعالم ‘ جسٹس منصورعلی شاہ،جسٹس امین الدین نے تحریرکیا‘تحریری فیصلہ کے مطابق عدالت کے جج سمیت کوئی قانون سے بالاتر نہیں،کسی کوبھی قانونی حق سے محروم نہیں کیاجاسکتا۔

تبصرے بند ہیں.