اسلام آباد:کورونا کی نئی لہر، صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی، حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ صوبائی وزرائے تعلیم کا اجلاس آئندہ ہفتے تک ملتوی کر دیا گیا ہے، آئندہ اجلاس کی حتمی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں کورونا کے کیسز کی نئی قسم اومیکرون کی بڑھتی ہوئی تعداد کا جائزہ لینا تھا۔دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 5 افراد موت کے منہ میں چلے گئے جس کے بعد پاکستان میں ہلاکتوں کی تعداد28992 ہوگئی۔ ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.312 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.