افغان استحکام‘دنیاپاکستان کے نقطہ نظرکے قریب آرہی ہے‘فوادچوہدری

اسلام آباد:فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف افغانستان میں استحکام کو یقینی بنانا ہے، آج دنیا پاکستان کے نقطہ نظر کے قریب آ رہی ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے گزشتہ روز آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا۔ بدلتی ہوئی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد افغانستان میں استحکام کو یقینی بنانا ہے اور اس کے لیے پاکستان نے بہت کچھ کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.