لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا قومی ایشو پر سیاست کرنا بے حسی اور ظلم ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت کو اپوزیشن بھی وہ ملی جس کو قومی مفادات کا شعور ہے اور نہ ہی سمجھ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے پہلے اداروں کو متنازعہ بنانے کی کوشش کی اور پھرانہوں نے کورونا‘ڈینگی اورمری واقعے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔عثمان بزدار نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے انسانی جانوں پر پوائنٹ اسکور کرنے سے گریز نہیں کیا۔ اپوزیشن لیڈروں کے سینے میں اقتدار کی ہوس ہے دل نہیں ۔ آج ایک بار پھر اپوزیشن کو شکست ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.