افغانستان: خودکش حملہ، 6 اتحادی فوجیوں سمیت 8 ہلاک

کابل: افغانستان میں طالبان کے خودکش حملے میں 6 اتحادی فوجیوں سمیت 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک خود کش حملہ آور نے صوبہ فرح کے علاقے بالا چوک میں اتحادی فوج کے قافلے کے قریب آکر خود کو دھماکے سے اڑا دیا جسکے نتیجے میں 8افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔افغان حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونیوالے تمام افغان شہری ہیں، آزاد ذرائع ابلاغ نے 6 اتحادی فوجیوں اور دو شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جبکہ طالبان نے ذمے داری قبول کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ خود کش حملے میں 8اتحادی فوجی مارے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.