مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز

لاہور (نیوز ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی طبیعت ناساز ہونے پر اپنی سیاسی سرگرمیاں چند روز کے لیے منسوخ کردیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پارٹی کی ترجمان اور رہنما مریم اورنگزیب نے بتایا کہ مریم نواز نے طبیعت ناساز ہونے کی وجہ سے آئندہ 4 روز کے لیے سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی نائب صدر کو تیز بخار اور گلے میں شدید درد ہے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ ان کا کورونا کا ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے جس کی رپورٹ کا اتنظار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈاکٹرز نے مریم نواز کو آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ وہ سیاسی سرگرمیوں سے چند روز کے لیے رخصت لیں۔

پارٹی ترجمان نے بتایا کہ مریم نواز طبعیت کی ناسازی کے باوجود لاہور ہائی کورٹ گئی تھیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے ایک موقع پر رپورٹرز سے کہا تھا کہ ان کے گلے میں درد ہے اس لیے وہ زیادہ اونچی آواز میں بات نہیں کرسکتیں۔

تبصرے بند ہیں.