تہران(این این آئی )آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان میدان جنگ بننے والے علاقے ناگورنو کاراباخ کی سرحد پر ایران اپنی فوج تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں پر میزائل بیٹریاں نصب کر دیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کی طرف سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں کیا گیا جب دوسری طرف عالمی برادری جنگ روکنے اور فریقین کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں کر رہی ہے۔ایرانی پاسداران انقلاب کے خاتم الانبیافضائی دفاعی مرکز کے ڈپٹی کمانڈر قادر رحیم زادہ نے بتایا کہ کاراباخ علاقے کے قریب میزائل بیٹریاں نصب کی گئی ہیں۔ایرانی ٹی وی نے رحیم زادہ کے حوالے سے نقل کیا کہ فوجی سازوسامان اور فوجی گاڑیاں شمال مغربی سرحد پر بھیجنے کے علاوہ فوج اور پاسداران انقلاب کی فضائی دفاعی اکائیوں نے سرحدی پٹی میں میزائل بیٹریاں بھی نصب کی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ان فورسز اور بیٹریاں کو اردبیل گورنریٹ خصوصا پارس آباد اور اصلاندوس شہروں میں اسلحہ پہنچانے کے بعد ایرانی مسلح افواج مکمل چوکس کردیا گیا ہے۔ ہم دن میں 24 گھنٹے ناگورنو کاراباخ خطے میں ہونے والی تمام فوجی پیشرفت کی نگرانی کر رہے ہیں۔ایرانی عہدیدار کا کہنا تھا کہ تہران نے آذر اور آرمینی فریقوں کو متنبہ کر دیا ہے کہ بغیر اطلاع کے ان کا کوئی جنگی طیارہ یا ڈرون ایران کی حدود میں داخل ہوتا ہے تو ایران اس کا سخت جواب دے گا۔
تبصرے بند ہیں.