پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ پرسوںگوجرانوالہ میں ہوگا

شاہد خاقان عباسی ، رانا ثناء اللہ اور مریم اور نگزیب تین دن قیام کرینگے

Pakistan's opposition parties leaders, from left, Maryam Nawaz, Shahbaz Sharif, Maulana Fazal-ur-Rehman, Bilawal Bhutto Zardari, Yousuf Raza Gillani, and Mahmood Khan Achakzai attend an all parties conference in Islamabad, Pakistan, Wednesday, June 26, 2019. Opposition parties met in Islamabad to discuss strategy about ousting the government of Prime Minister Imran Khan over his alleged failure in handling the economy. (AP Photo/Anjum Naveed)

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا جمعہ16 اکتوبر2020 کو گوجرانوالہ میں پہلا جلسہ منعقد ہوگا جس سے مرکزی قائدین خطاب فرمائیں گے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب کے مطابق کے جلسہ میں تیاریوں اور دیگر اشتراک عمل کے لئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی،مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ اورمرکزی ترجمان مریم اورنگزیب تین روز تک گوجرانوالہ میں ہی قیام پزیر ہوں گے۔ ترجمان کے مطابق فسطائی حکومت اس عوامی اجتماع کو روکنے کے لئے تمام آمرانہ ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ترجمان نے میڈیا سے گزارش کی کہ اپنے ادارے کی ڈی ایس این جی(DSNG ) آئندہ تین روز کیلئے یہاں بھجوائیں تاکہ جلسے کے سلسلے میں سرگرمیاں اور رہنماوں کی پریس کانفرنسز کو عوام تک پہنچایا جاسکے۔

تبصرے بند ہیں.