پولیس گردی کریں، یا کنٹینر گردی، 16 اکتوبرکو ہر حال میں جلسہ ہو گا،انشاء اللہ! مریم اورنگزیب

آٹا،چینی، گیس بجلی کے ستائے عوام کو کنٹینر نہیں روک سکتے

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے 16 اکتوبرکو ہر حال میں گوجرانوالہ جلسہ منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کہا کہ عمران صاحب ووٹ کو عزت دو ،تحریک کنٹینر نہیں روک سکتے ، 16 اکتوبر کا جلسہ انشاء اللہ تو ہوگا ۔ انہوں نے کہا جتنا چاہیں ،پولیس گردی کریں، ،کنٹینر گردی کریں، عمران صاحب گرفتارکریں، کنٹینرزکے پیچھے چھپیں،16 اکتوبر کا جلسہ تو ہوگا ،انشاء اللہ۔ انہوں نے کہا آٹا،چینی، گیس بجلی کے ستائے عوام کو کنٹینر نہیں روک سکتے ۔ عوام آٹاچینی دوائی چوروں کا ہر کنٹینر عبور کرے گی ۔ عمران صاحب اب گھر جانے کی تیار ی کریں۔ ضلعی انتظامیہ اور افسران بدلنے سے بھی اب کچھ حاصل نہیں ہو گا ۔

تبصرے بند ہیں.