لاہور (یواین پی) پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابراعظم نیشنل ٹی ٹونٹی میں تیز ترین ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ راولپنڈی کے کرکٹ سٹیڈیم میں بابر اعظم نے ناقابل شکست 64 رنز سکور کیے جس کے ساتھ ہی انہوں نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ
میں اپنے 1000 رنز بھی مکمل کیے، انہوں نے یہ سنگ میل صرف 27 اننگز میں حاصل کیا، اس سے قبل قومی ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے 28 اننگز میں ہزار رنز سکور کرکے یہ ریکارڈ اپنے نام کیا تھا، سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت، محمد حفیظ اور امام الحق نے 30،30 اننگز کھیل کر نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں 1000 رنز مکمل کیے تھے۔احمد شہزاد اور فخر زمان کو نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اپنے 1000 رنز مکمل کرنے کے لیے 31،31 اننگز کھیلنا پڑی تھیں۔بابر اعظم رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے بیٹسمین بھی بن گئے ہیں۔ رواں سال بابر اعظم کے مجموعی رنز کی تعداد 942 ہوگئی جب کہ انگلینڈ کے ایلکس ہیلز نے سال میں اب تک 895 رنز بنائے ہیں۔ آسٹریلیا کے مارکس سٹوئنس 809 رنز بناکر تیسرے نمبر پر ہیں۔اس سال پاکستان کی جانب سے نمایاں رنز بنانے والوں میں دوسرا نمبر شعیب ملک کا ہے جنہوں نے 2020ء میں اب تک 703 رنز بنائے ہیں جب کہ محمد حفیظ نے 684 رنز سکور کیے۔ بابر اعظم نے اس سال اب تک 8 نصف سنچریاں اور ایک سنچری سکور کیں، یوں وہ 9 ففٹی پلس سکورز کے ساتھ اس فہرست میں بھی پہلی پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان وائٹ بال ٹیم کپتان اس سال ٹی ٹونٹی میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بیٹسمین بھی ہیں۔انہوں نے رواں سال اب تک 108 چوکے لگائے جب کہ کوئی دوسرا کھلاڑی 100 چوکے بھی نہ لگاسکا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ برس بھی بابر اعظم ٹی ٹونٹی میچز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹسمین تھے اور انہوں نے 39 اننگز می?ں 1607 رنز بنائے تھے۔ حیرت انگیز طور پر اس سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی وکٹیں بھی پاکستانی کے پاس ہیں اور شاہین شاہ آفریدی 39 وکٹیں لے کر اس فہرست میں سب سے اوپر ہیں۔ رواں سال سب سے زیادہ ٹی ٹونٹی رنز بنانے والے بیٹسمین بن گئے۔
تبصرے بند ہیں.