راولپنڈی(سپو ر ٹس ڈیسک)پی سی بی حکام قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں گزشتہ3سال کے دوران کی جانیوالی تقرریوں اور ان کی تنخواہوں کے علاوہ دیگر مراعات سے متعلق سخت سوالات سے بچ نکلے کیونکہ ایجنڈا موور مہرین بلوچ کی عدم موجودگی میں معاملہ موخر کردیا گیاجس کے سبب چیف ایگزیکٹو وسیم خان،چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضیٰ اور دیگر پی سی بی افسران واپس چلے گئے۔واضح رہے کہ آغا حسن بلوچ کی زیر صدارت آئندہ اجلاس لاہور میں طلب کیا گیا ہے جہاں چیئرمین احسان مانی کو بھی طلب کیا جا سکتا ہے۔
تبصرے بند ہیں.