بین الاقوامی سفرا ،اتاشیوں ،صحافیوں کے دورہ لائن آف کنٹرول کا خیرمقدم کرتے ہیں ،وزیر اعظم آزاد کشمیر

ہندوستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ممنوعہ ہتھیار لائن آف کنٹرول کی آبادی کے قتل عام میں استعمال کرر ہا ہے ایل او سی پر بسنے والے نیلم کے غیور شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ،شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوںراجہ فاروق حیدر خان

نیلم(مانیٹر نگ ڈیسک)وزیراعظم آزادکشمیر وصدر مسلم لیگ (ن) راجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ بین الاقوامی سفرا ،اتاشیوں ،صحافیوں کے دورہ لائن آف کنٹرول کا خیرمقدم کرتے ہیں ،ہندوستان بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوے ممنوعہ ہتھیار لائن آف کنٹرول کی آبادی کے قتل عام میں استعمال کرر ہا ہے ۔آئندہ انتخابات میں شفافیت کو یقینی بنائیں گے ، لائن آف کنٹرول پر بسنے والے نیلم کے غیور شہریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی اور مقبوضہ جموںو کشمیر کے مظلوم بھائیوں کی آزادی کیلئے سرحدوں پرموجود پاک فوج کے جوانون اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے نیلم کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔ وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے لائن آف کنٹرول ہلمت میں عوامی جلسہ سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔وزیراعظم نے 2میگاواٹ ہائیڈل پاورپراجیکٹ، 1پل ،شاہراہ نیلم کابقیہ حصہ کی تعمیر جلد یقینی بنانے کااعلان کرتے ہوئے کہا کہ گرلز ہائیر سکینڈری سکول سرداری کی منظوری کے علاوہ اہل ہلمت کی طرف سے سپاسنامے میں کئے گئے مطالبات کو ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ہندوستان کی خواہش ہے کہ لوگ لائن آف کنٹرول سے پیچھے ہٹ جاہیںکشمیری دفاع وطن کیلئے پاک فوج کیساتھ کھڑے ہیں۔کوئی بھی فوج عوامی تعاون کے بغیر لڑائی نہیں لڑ سکتی ۔

تبصرے بند ہیں.