دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال

لاہور(کامرس ڈیسک)تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 84500کیوسک اور اخرج100000 کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 10400کیوسک اور اخراج 10400 کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد18700کیوسک اور اخراج50000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد31500کیوسک اور اخراج7000 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد98600 کیوسک اور اخراج0  9110کیوسک،چشمہ آمد101600کیوسک اوراخراج 105000کیوسک، تونسہ آمد109400کیوسک اور اخراج 90100 کیوسک، پنجند آمد31800 کیوسک اور اخراج 15700 کیوسک، گدو آمد 101200کیوسک اور اخراج 70900کیوسک، سکھر آمد68400کیوسک اور اخراج22900کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد199200کیوسک اور اخراج  181800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1549.44 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.948 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1235.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح  1242فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 6.860 ملین ایکڑ فٹ جبکہ  چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.145    ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔

تبصرے بند ہیں.