لاہور(مانیٹر نگ ڈیسک)پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی حکومت کے خاتمے کیلئے ہر جمہوری راستہ استعمال کرے گی،احتجاجی جلسوں اور ریلیوں سے حکمرانوں کو اکھاڑ پھینکیں گے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کو اقتدار سے نکالے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا،کٹھ پتلی حکومت سے کسی قسم کی بہتری کی امید نہیں۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ معیشت، امن وامان اور خارجہ پالیسی سب کچھ تباہ کر دیا گیا ہے ،ہر کوئی اب اس حکومت سے چھٹکارا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بے روزگاری نے عام آدمی کی زندگی بہت مشکل بنا دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.