اسلام آباد(نیوز رپورٹر)سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل پاور ریگولیٹری اتھارٹی کو اگست کی فیول ایڈ جسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 98 پیسے فی یونٹ اضافے کیلئے درخواست جمع کرا دی ، اضافے کافیصلہ 30 ستمبر کو کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)میں بجلی کے قیمت میں اضافے کی درخواست جمع کرادی جس میں بجلی 98 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔اضافہ اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیاجائے گا، نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 30 ستمبر کوفیصلہ کرے گا۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دی تھی، اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑا۔
تبصرے بند ہیں.