رگبی چیلنج کپ کے سیمی فائنلز 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے

رگبی چیلنج کپ کے دونوں سیمی فائنلز سینٹ ہیلنس کے وکڈ سٹیڈیم میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے

ٍٍ لندن (سپو ر ٹس ڈیسک) رگبی چیلنج کپ کے دونوں سیمی فائنلز 3 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔ وارنگٹن والوز، سالفورڈ ریڈ ڈیولز، لیڈز رائنوس اور ویگن واریئرز کی ٹیمیں سیمی فائنل راؤنڈ میں پہنچ چکی ہیں۔ رگبی چیلنج کپ کے دونوں سیمی فائنلز سینٹ ہیلنس کے وکڈ سٹیڈیم میں بند دروازوں کے پیچھے کھیلے جائیں گے۔اس سے قبل وارنگٹن والوز نے کوارٹر فائنل میچ میں سینٹ ہیلنس کو 18 کے مقابلے میں 20 گول، سالفورڈ ریڈ ڈیولز نے ٹاپ ایٹ میچ میں کیٹالن ڈریگن کو 18 کے مقابلے میں 22 گول سے، لیڈز رائنوس نے کوارٹر فائنل میچ میں حریف ٹیم ہل کنگسٹن روورز کو بآسانی 18 کے 48 گول جبکہ ویگن واریئرز نے کوارٹر فائنل میچ میں ہل ایف سی کی ٹیم کو بآسانی 4 کے مقابلے میں 36 گول سے ہر اکر ٹاپ فور مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا۔سیمی فائنل مرحلے میں لیڈز رائنوس کا مقابلہ ویگن واریئرز سے ہوگا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میچ میں وارنگٹن والوز اور سالفورڈ ریڈ ڈیولز کی ٹیمیں فائنل کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی کریں گی۔ واضح رہے کہ رگبی فٹ بال لیگ نے تصدیق کی ہے کہ ٹورنامنٹ کی دو فائنلسٹ ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کی میزبانی 17 اکتوبر کو ویمبلے سٹیڈیم کریگا۔

تبصرے بند ہیں.