بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان کی برسی ہفتہ کومنائی جائیگی

لاہور( مانیٹر نگ ڈیسک )بابائے جمہوریت نوابزادہ نصراللہ خان مرحوم کی17ویں برسی 26 ستمبر کو منائی جائے گی ۔ برسی کی مرکزی تقریب ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان کی رہائشگاہ خان گڑھ میں بعد نماز عصر منعقد ہوگی ۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی بابائے جمہوریت نوابزادہ نصرا للہ خان مرحوم کی برسی کی مناسبت سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.