قطر کا مسئلہ فلسطین پر اپنے موقف پر برقرار رہنے کا اعلان

مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے،وزارت خارجہ

دوحہ (مانیٹر نگ ڈیسک )قطر نے فلسطین کے مسئلے پر اپنے موقف پر برقرار رہنے کا اعلان کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق قطری وزارت خارجہ نے دوحا سے جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ قطر کے فلسطین سے برادرانہ تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔بیان میں مزید کہا گیا کہ مسئلہ فلسطین پر قطر کا موقف برقرار ہے، مسئلہ فلسطین کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں اور بین الاقوامی قانون کے تحت ہونا چاہیے۔قطری وزارت خارجہ نے یہ بھی کہا کہ ہمارا موقف ہے کہ فلسطینی سرزمین سے اسرائیلی قبضہ ختم ہو اور آزاد فلسطینی ریاست قائم کی جائے جس کا دارلحکومت بیت المقدس ہو۔قطر نے اپنے بیان میں کہا کہ تمام فلسطینی پناہ گزینوں کو واپس آنے کے حقوق حاصل ہوناچاہیے، قطر فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے کے لیے کسی کوشش سے گریز نہیں کرے گا۔

تبصرے بند ہیں.