ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ سے چینی سفیر یائو جنگ کی ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (مانیٹر نگ ڈیسک)مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے چینی سفیر یائو جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ جمعرات کو ملاقات میں مشیر خزانہ نے چینی سفیر کی خدمات کو سراہا۔ مشیر خزانہ نے کہاکہ پاکستان چین تعاون علاقائی ترقی کیلئے مستقبل میں مزید مضبوط ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.