لاہور( کامرس ڈیسک)لاہور ٹیکس بار کے نو منتخب صدر علی احسن رانا نے کہا ہے کہ حکومت کو پیشکش کرتے ہیں کہ ٹیکس نظام میں اصلاحات کیلئے نیک نیتی سے عملی پیشرفت کرے ہم اسے ہر طرح کا تعاون دیں گے،بار اوربنچ معیشت چلانے کا ذریعہ بننے والوں کی مشکلات حل کریں گے ۔ مبارکباد دینے آنے والوںسے گفتگو کرتے ہوئے علی احسن رانا نے کہا کہ لاہور ٹیکس بار اور ممبران کی فلاح کے لیے تمام تر وسائل کو بروئے کار لائوں گااور سب کو ساتھ لے کر چلوں گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکسیشن کے نظام میں اصلاحات کے لئے اپنی مثبت تجاویز سے آگاہ کرینگے اور امید کرتے ہیں کہ حکومت ان پر نیک نیتی سے پیشرفت کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ ٹیکس دینا چاہتے ہیں لیکن بد قسمتی سے سرکاری ادارے اس کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں ۔ نوٹسز کے کلچر کوفروغ دینے کی بجائے دوستانہ ماحول کو فروغ دیا جائے جس سے حکومت کو اس کی توقعات کے برعکس ٹیکس آمدن حاصل ہو گی۔
تبصرے بند ہیں.