Latest National, International, Sports & Business News

جنوبی افریقی ٹیم کے مرکزی اسپانسر کا معاہدے میں توسیع سے انکار

بورڈکے موجودہ حالات سے مطمئن نہیں اس لیے اپریل2021 میں ختم ہونے والے معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے،کمپنی اعلامیہ

جوہانسبرگ(سپو ر ٹس ڈیسک)جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ میں بدانتظامی کی وجہ سے اسپانسرز بھی دامن چھڑانے لگے۔ون ڈے ٹیم کے مرکزی اسپانسر نے معاہدے کی تجدید سے انکار کردیا، کمپنی نے اعلامیے میں کہا کہ وہ بورڈ کے موجودہ حالات سے مطمئن نہیں اس لیے نہ صرف اپریل 2021 میں ختم ہونے والے معاہدے کی تجدید نہیں کریں گے بلکہ ایج اور اسکول لیول پر تمام اسپانسرشپ بھی ختم کررہے ہیں۔البتہ ویمنز ٹیم کو 2023 تک اسپانسر کرتے رہیں گے، اس دوران بورڈ پر انتظامی اصلاحات کیلیے دباؤ بھی برقرار رکھا جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.