لاہور( شوبزڈیسک )نامور اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ معیار ی اور بامقصد فلموں کی تخلیق کے ذریعے ہی فلمی انڈسٹری کے بحران پرقابو پا یا جا سکتا ہے ،اس کے لئے ضروری ہے کہ نت نئے موضوعات پرمعیاری اور با مقصد فلمیں بنائیں جائیںاو رسینئر فنکاروں کیساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کی بھی حوصلہ افزائی کی جا ئے ۔ ایک انٹرویو میں احسن خان نے کہا کہ ویسے بھی اب زمانہ او روقت بدل چکا ہے ،صرف معیاری اور اچھی میوزیکل فلمیں ہی شائقین کو کو دوبارہ سینما گھروں تک لاسکتی ہیں۔ دیگر ممالک میں حکومتیں اپنی فلم انڈسٹری کو بہت زیادہ سپورٹ کرتی ہیںاسی لئے وہاںکی فلمیں ہمیشہ کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں ۔حکومت کو چاہیے کہ فلم انڈسٹری کی دوبارہ بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پرفوری اقدامات کئے جائیں تاکہ انڈسٹری دوبارہ اپنے پائو ںپر کھڑی ہو سکے۔
تبصرے بند ہیں.