کرونا معاملے پر جھوٹ کیوں بولا؟جوبائیڈن کی ٹرمپ پرکڑی تنقید

امریکی صدر نے جان بوجھ کر کورونا وائرس کی سنگینی سے متعلق جھوٹ بولا جو کہ ان کی ناکامی ہے،ردعمل

واشنگٹن(این این آئی)امریکا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کورونا وائرس سے متعلق دھوکا دہی کا الزام عائد کردیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست مشی گن میں خطاب کے دوران جو بائیڈن نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے لوگوں کو دھوکا دیا، انہوں نے جان بوجھ کر کورونا وائرس کی سنگینی سے متعلق جھوٹ بولا جو کہ ان کی ناکامی ہے۔صدارتی امیدوار نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کورونا وائرس کی سنگینی جانتے تھے مگر وہ جان بوجھ کر جھوٹ بولتے رہے۔ سب سے برا یہ کہ انہوں نے امریکا کے لوگوں سے جھوٹ بولا۔جو بائیڈ ن نے امریکی صدر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ذمہ داری نبھانے میں ناکام رہے، وہ جھوٹ بولتے رہے اور کورونا وائرس ہمارے عوام میں پھیلتا گیا۔

تبصرے بند ہیں.