کینسر کے علاج کے باوجود سنجے دت نے شمشیرا فلم کی شوٹنگ مکمل کرلی

سنجے دت کی دوسری کیموتھراپی آئندہ ہفتے 8 یا 9 ستمبر کے قریب شروع ہونے کا امکان ہے

ممبئی (شوبزڈیسک)بولی وڈ فلم نگری کے سنجو بابا کے کینسر میں مبتلا ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں اور انہوں نے انڈسٹری سے وفقہ لینے کا اعلان کیا تھا۔اب سنجے دت نے کینسر کے علاج کے بعد اپنی آنے والی شمشیرا کی شوٹنگ مکمل کروالی ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اداکار کی پہلی کیموتھراپی مکمل ہوگئی ہے اور سنجے دت نے اپنے علاج پر کافی اچھا ردعمل دیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا تھا سنجے دت کی دوسری کیموتھراپی آئندہ ہفتے 8 یا 9 ستمبر کے قریب شروع ہونے کا امکان ہے۔تاہم ان کی دوسری کیموتھراپی اب تک شروع نہیں ہوئی بلکہ انہوں نے مختصر وقفے کے بعد اپنی ایک فلم کی شوٹنگ کو مکمل کیا گیا ہے۔انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ سنجے دت نے شمشیرا فلم کی باقی رہ جانے والے سینز کی شوٹنگ کروالی ہے۔

تبصرے بند ہیں.