نئی دہلی /واشنگٹن(مانیٹر نگ ڈیسک)دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہونے والی اموات کی تعداد 9 لاکھ تک پہنچ گئی۔ امریکا میں کورونا کے 65 لاکھ کے قریب مریض ہو چکے ہیں۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں 43 لاکھ اور برازیل میں 41 لاکھ 50 ہزار سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہو گئے جبکہ آئرلینڈ میں مئی کے بعد سے پہلی بار 300 سے زائد کورونا مریض رپورٹ ہوئے ۔بھارت میں نویں سے بارہویں جماعت تک کی کلاسز کو 21 ستمبر سے جزوی طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔دنیا بھر میں کورونا سے متاثر 2 کروڑ 76 لاکھ سے زائد افراد میں سے ایک کروڑ 97 لاکھ سے زیادہ صحت یاب ہو چکے ہیں۔
تبصرے بند ہیں.