لاہور( شوبزڈیسک)نامور اداکارہ لاشانہ نے کہا ہے کہ کورونا وائرس ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ اس کی شدت میں کمی آ ئی ہے ، اگر عوام نے احتیاطی تدابیر اختیار نہ کیں توخدانخواستہ دوسری لہر بھی آسکتی ہے جو ماہرین کے مطابق بڑی شدید ہو گی۔’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے لاشانہ نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے کم وسائل کے باوجود اس وباء کا دلیری اوربہترین حکمت عملی سے مقابلہ کیا ہے جس کے انتہائی مثبت نتائج برآمدہوئے ہیںجبکہ اس کے مقابلے میں وسائل رکھنے والے کئی ممالک کوآج بھی مشکلات کا سامناہے ۔ انہوںنے کہاکہ عوام سے گزارش ہے کہ کورونا سے بچائو کے ایس او پیز کو اپنی زندگی کا لازمی جزو بنالیں تاکہ ہم اپنی اور دوسروں کی زندگیوں کو محفوظ رکھ سکیں۔
تبصرے بند ہیں.