کورونا کے شکار بھارتی گلوکار ایس پی بالا صحت یابی کی جانب گامزن

کووڈ-19 میں مبتلا معروف بھارتی گلوکار ایس پی بالا 20 دنوں سے وینٹی لیٹر پر ہیں

چینائی(شوبزڈیسک) کووڈ-19 میں مبتلا معروف بھارتی گلوکار ایس پی بالا 20 دنوں سے وینٹی لیٹر پر ہیں، ان کے مداحوں کیلیے خوشخبری ہے کہ ایک ماہ بعد ان کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے تاہم سانس لینے میں دشواری کے سبب وہ مزید کچھ روز وینٹی لیٹر پر رہیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عالمی شہرت یافتہ گلوکار ایس پی بالا کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر 5 اگست کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم ان کی طبیعت سنبھل نہیں سکی تھی اور سانس لینے میں شدید دشواری کا سامنا تھا جس پر انہیں 14 اگست کو وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا۔اپنی مدھر آواز سے بالی ووڈ فلموں میں جادو جگانے والے معروف گلوکار کے بیٹے چرن ایس پی بالا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے والد کے مداحوں کو کورونا ٹیسٹ منفی آنے سے آگاہ کرتے ہوئے لکھا کہ اب طبیعت بہتری کی جانب گامزن ہے تاہم پھیپھڑے کافی متاثر ہوئے ہیں اس لیے چند روز اور وینٹی لیٹر پر رہنا ہوگا۔

تبصرے بند ہیں.