لاہور( شوبزڈیسک)اداکارہ پائل خان کا پائوں بارش کے دوران موچ آنے سے زخمی ہوگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ اداکارہ بارش کے دوران اپنے گھر کی چھت پر موجود تھیں کہ پائوں پھسلنے سے موچ آ گئی ۔ ڈاکٹروںنے پائل خان کے پائوں پر پٹی کر کے انہیں کچھ روز آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کی وجہ سے وہ زیر نمائش اسٹیج ڈرامے کے ایک سپیل میں کام نہیںکرسکیں گی ۔
تبصرے بند ہیں.