Latest National, International, Sports & Business News

اسحاق ڈار سے بحرینی ہم منصب کا رابطہ، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال

اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کو بحرین کے وزیر خارجہ ڈاکٹر عبداللطیف بن راشد الزیانی کا ٹیلیفون موصول ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر تبادلہ خیال کیا۔بحرینی وزیر خارجہ نے اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر اسحاق ڈار کو مبارکباد دی اور امریکا و ایران کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار کرنے میں پاکستان کے تعمیری ثالثی کردار کو سراہا۔دونوں وزرائے خارجہ نے اس اہم پیشرفت کو خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ یہ معاہدہ دیرپا امن کے قیام میں مددگار ثابت ہوگا۔گفتگو کے دوران پاکستان اور بحرین کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا گیا اور دونوں ممالک کے مابین اعلیٰ سطحی روابط اور مختلف شعبوں میں قریبی تعاون کو مزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رکھنے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

تبصرے بند ہیں.