انقرہ (مانیٹر نگ ڈیسک )ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے وسیع تر ذخائر کی مزید تلاش اور ان کے حصول کے منصوبے پر اصرار کیا ہے۔ دوسری طرف یورپی ممالک نے ترکی پر پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں ترک صدر نے کہا کہ ان کی حکومت بحیرہ روم میں گیس کی تلاش کے مشن میں توسیع کے اعلان پر قائم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ کام ہرصورت میں کرنا ہے۔ انہوں نے ترک فوج کو تیل اور گیس کی تلاش کے منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کی ہدایت کی۔ خیال رہے کہ بحیرہ روم میں تیل اور گیس کے متنازع ترک منصوبے پر انقرہ اور پڑوسی ملک یونان کے درمیان سخت کشیدگی پائی جا رہی ہے۔ یورپی ممالک اس تنازع میں یونان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے متنازع منصوبے پرعمل درآمد پر ترکی پر پابندیوں کی دھمکی دی ہے۔
تبصرے بند ہیں.