لاہور( شوبزڈیسک) سینئر اداکار عدنان جیلانی نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی وباء تھمنے کے بعد بڑی مشکل سے اعصاب بحال ہوئے تھے کہ اب سندھ بالخصوص کراچی میں ہونے والی بارشوں سے تباہی نے دوبارہ اذیت میں مبتلا کر دیا ہے ۔ ’’ این این آئی ‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عدنان جیلانی نے کہا کہ سندھ حکومت نا اہل ہے اور ان سے توقع نہیں رکھی جا سکتی کہ یہ عوا م کیلئے کچھ کریں گے۔ یہاں ہمیشہ سے یہ فارمولہ اپنایا گیا ہے کہ خود کوئی کام نہ کرو اورذمہ داری دوسرے کے کندھوں پر ڈال دو۔ انہوںنے کہا کہ بارشوں کی وجہ سے لوگوںکا اربوں روپے کانقصان ہو گیا ہے لیکن کوئی اپنی نا اہلی کو تسلیم کرنے کے لئے تیار نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو معیشت کا حب کہا جاتا ہے لیکن یہاں سیوریج کا نظام ہی نہیں ہے ، کیا ہمیں ایسے میں کراچی کو معیشت کا حب کہنا چاہیے ۔
تبصرے بند ہیں.