بیروت (مانیٹر نگ ڈیسک)فرانسیسی صدر عمانویل میکروں ایک روزہ دورے پر لبنانی دارالحکومت بیروت پہنچ گئے جہاں لبنانی صدر میشل عون نے ان کا استقبال کیا۔ چار اگست کو بیروت بندرگاہ پر ہونے والے دھماکوں کے بعد فرانسیسی صدر کا یہ لبنان کا دوسرا دورہ ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق صدر میکروں نے بیروت آمد کے بعد ٹویٹر پر لکھا کہ میں لبنانیوں سے کہتا ہوں کہ آپ ہمارے بھائی ہیں۔ میں نے آپ سے وعدہ کیا تھا میں ہنگامی امداد سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لینے اور تعمیر نو اور استحکام کے لیے ضروری حالات پیدا کرنے میں بیروت کی مدد کروں گا۔ میں بیروت کیساتھ مل کرکام کرنے کے لیے آیا ہوں۔صدر میکروں بیروت کے شمال میں لبنانی فنکارہ فیروز القابع کے گھر بھی گئے۔اس دورے کا مقصد دو بنیادی معاملات ہیں۔ پہلا مقصد بیروت بندرگاہ کے بعد لبنان کو درپیش مشکلات میں مدد فراہم کرنا اور لبنان کی نئی حکومت کے ساتھ ملک کر امدادی سرگرمیوں کے لیے کام کرنا ہے۔ دوسرا مقصد لبنان کی آزادی کی صد سالہ تقریبات میں شرکت کرنا ہے۔
تبصرے بند ہیں.