کیربیئن پریمیئر لیگ، ناقابل شکست ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست

ٹرینیڈاڈ (سپو ر ٹس ڈیسک) آٹھویں کیربیئن پریمیئرلیگ میں ناقابل شکست ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے، اب تک کھیلے گئے میچز میں ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم ناقابل شکست اور 12 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر براجمان ہے، ٹرینباگو نائٹ رائیڈرز کی ٹیم نے اب تک 6 میچز کھیلے اور اسے تمام 6 میچز میں فتح حاصل کی ہے۔سینٹ لوسیا زوکس کی ٹیم 10 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے، گیانا ایمیزون واریئرز اور جمیکا تلاواز کی ٹیمیں 6,6 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ دفاعی چیمپئن باربا ڈوس ٹریڈینٹس4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس نے ایونٹ میں صرف ایک کامیابی حاصل کی ہے اور وہ دو پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہے۔

تبصرے بند ہیں.