کینبرا (مانیٹر نگ ڈیسک)آسٹریلیا میں کورونا وائرس کے حوالے سے قرنطینہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والی خاتون کو چھ ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق حکام کی اجازت پر کورونا وائرس سے شدید متاثر آسٹریلوی ریاست وکٹوریا سے آنے والی 28 سالہ خاتون کو پرتھ شہر آنے پر ہوٹل میں 14 روز قرنطینہ میں رہنا تھا۔لیکن مذکورہ خاتون خفیہ طور پر شہر میں آئی اور اپنے ایک دوست کے گھر رہنے لگی، جہاں سے اسے گرفتار کر لیا گیا۔آسٹریلیا کے مغربی علاقوں میں قرنطینہ پابندیوں کی خلاف ورزی پر 12 ماہ قید اور 50 ہزار ڈالر کا جرمانہ ہے۔
تبصرے بند ہیں.