کراچی (شوبزڈیسک)تمغہء امتیاز حاصل کرنے والی پاکستانی اداکارہ مہوش حیات نے ایک بار پھر بھارتی پروپیگنڈہ بے نقاب کردیا۔بھارتی میڈیا میں مہوش حیات کے خلاف شروع کئے گئے پروپیگنڈے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ بھارت کی گٹر صحافت مجھے کشمیر کے حق میں بولنے سے نہیں روک سکتی۔خیال رہے کہ مہوش حیات کی جانب سے یہ سخت ردعمل اْس وقت سامنے آیا جب بھارتی میڈیا میں ادکارہ کے خلاف متعدد رپورٹس نشر کی گئیں۔سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں اداکارہ نے بھارتی میڈیا کا حقیقی چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے میرے متعلق جو بے بنیاد الزامات لگائے ہیں میں ان کا حوالہ نہیں دینا چاہتی۔انہوں نے لکھا کہ مجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ان کا ایجنڈا کیا ہے اور وہ ایسا کیوں کررہے ہیں۔ میں بس یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ ایک تعفن زدہ صحافت ہے جو مجھے خاموش نہیں کراسکتی۔مہوش حیات نے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے مظالم اور بالی ووڈ کی منافقت پر آواز اٹھاتی رہیں گی۔اپنے ٹوئٹ کے آخر میں اداکارہ نے ازراہِ مذاق کہا کہ اگر ان کا نام مستقبل میں کسی کے ساتھ لگانے کی جسارت کرنی ہی ہو تو ہالی ووڈ اداکار لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ منسلک کیا جائے تو انہیں کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔
تبصرے بند ہیں.