لاہور( کامرس ڈیسک)تربیلا ، منگلا اور چشمہ کے آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج ، ان کی سطح اور بیراجوں میں پانی کے بہائو کی صورت حال حسب ذیل رہی۔دریا ئے سندھ میں تربیلاکے مقام پرآمد 183200کیوسک اور اخرج 139500کیوسک، دریائے کابل میںنوشہرہ کے مقام پر آمد 35400کیوسک اور اخراج35400کیوسک، جہلم میںمنگلاکے مقام پرآمد31500 کیوسک اور اخراج10000کیوسک، چناب میںمرالہ کے مقام پر آمد98900کیوسک اور اخراج74200 کیوسک رہا۔جناح بیراج آمد171600 کیوسک اور اخراج164100کیوسک،چشمہ آمد179500کیوسک اوراخراج 191500 کیوسک، تونسہ آمد209100کیوسک اور اخراج 186200 کیوسک، پنجند آمد42400 کیوسک اور اخراج 26700 کیوسک، گدو آمد 237500کیوسک اور اخراج 230500 کیوسک، سکھر آمد181600 کیوسک اور اخراج173900کیوسک جبکہ کوٹری بیراج آمد38000 کیوسک اور اخراج 37200کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔تربیلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1392فٹ،پانی کی موجودہ سطح1548.00 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابل استعمال پانی کا ذخیرہ 5.866 ملین ایکڑ فٹ، منگلا کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ،پانی کی موجودہ سطح 1239.45 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قا بل استعمال پانی کا ذخیرہ 7.150 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15فٹ،پانی کی موجودہ سطح 646.50 فٹ،پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابل استعمال پانی کا ذخیرہ 0.169 ملین ایکڑ فٹ رہا۔تربیلا، جناح اور چشمہ کے مقامات پر دریائے سندھ، نوشہرہ کے مقام پر دریائے کابل اور منگلا کے مقام پر دریائے جہلم میں پانی کی آمد اور اخراج 24گھنٹے کے اوسط بہائو کی صورت میں ہے ۔
تبصرے بند ہیں.