پنجاب میں عاشورہ محرم پر لاہور سمیت 7شہروںمیں موبائل فون سروس معطل رہے گی

وزارت داخلہ نے سات شہروں کے موبائل سروس معطلی کے لیے اوقات کار طلب کر لیے

لاہور(کامرس ڈیسک)پنجاب کے بڑے شہروں میں عاشورہ محرم پر موبائل سروس معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔وزارت داخلہ نے 7 شہروں کے موبائل سروس معطلی کے لیے اوقات کار طلب کر لیے ہیں جس کا جلد حتمی نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ لاہور، شیخوپورہ، راولپنڈی، جہلم، چنیوٹ، اوکاڑہ اور بہاولپور میں عاشورہ محرم پر موبائل سروس بند ہوںگی ، نشاندہی والے شہر جلد اوقات کار اور علاقوں کاتعین کریںجنہیں پی ٹی اے کو بھجوایا جائے گا ۔

تبصرے بند ہیں.