ابوظبی (مانیٹر نگ ڈیسک )ابو ظبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید آل نہیان اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے اور انھوں نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان اعلان شدہ امن معاہدے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انھوں نے معاہدے کو اس انداز میں مضبوط بنانے کے امکانات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے کہ جس سے خطے میں امن واستحکام کی اساس فراہم ہوسکے۔
تبصرے بند ہیں.